لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن ایپس کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لوٹنے والے گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سونیا بی بی، عظیم اور آصف شامل ہیں۔ ملزمہ سونیا بی بی "جینیفر لوپاز" کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر شہریوں سے دوستی کرتی اور ملاقات کے بہانے انہیں ایک گھر بلاتی، جہاں اس کے ساتھی موجود ہوتے۔ بعد ازاں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی جاتی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔ پولیس کے مطابق گینگ اب تک 20 سے زائد افراد کو اسی طریقۂ واردات سے لوٹ چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔