لاہور: نجی فیکٹریوں سے جوتے چوری کرنے والا نوسرباز گینگ گرفتار

لاہور: نجی فیکٹریوں سے جوتے چوری کرنے والا نوسرباز گینگ گرفتار

لاہور کے علاقے شاہدرہ چوکی سگیاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جاز کیش فراڈ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان، ضبط الحسنین اور اکرم، مختلف نجی فیکٹریوں سے جوتے خریدنے کا بہانہ کر کے لاکھوں روپے مالیت کے جوتے چوری کرتے تھے، جبکہ چند روز قبل ایک شہری کی موٹر سائیکل بھی چوری کی تھی۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔