گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کامیاب مداخلت، ایم کیو ایم قیادت میں اتحاد بحال

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کامیاب مداخلت، ایم کیو ایم قیادت میں اتحاد بحال

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کی قیادت میں پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرانے کے لیے اہم قدم اٹھایا۔

 انہوں نے بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کو ایک ساتھ بٹھا کر ان کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرانے کی کوشش کی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت میں اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں اور یہ جمہوریت کا حصہ ہیں، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی، سندھ اور پورے ملک کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کے تمام رہنما ایک ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت تمام رہنما مل کر پارٹی کو مزید مضبوط کریں گے۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی سطح پر چاہے وہ صوبہ ہو یا وفاقی حکومت، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تاکہ سندھ کے عوام کو بہتر معاشی حالات فراہم کیے جا سکیں۔یہ اقدام ایم کیو ایم میں درپیش سیاسی چیلنجز کے حل کی سمت میں ایک اہم پیشرفت ہے، اور گورنر سندھ کی جانب سے پارٹی کے اندر اتحاد کو فروغ دینے کی کوششیں قابلِ قدر سمجھی جا رہی ہیں۔