پی ٹی آئی سے مذاکرات بند ہونے چاہئیں، اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

پی ٹی آئی سے مذاکرات بند ہونے چاہئیں، اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزارِ قائد پر قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ پیدائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کیا۔

 ان کے مطابق اڈیالہ جیل میں موجود شخص مغرور ہے اور ایسے افراد کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کی ضرورت نہیں، جبکہ وہ لوگ جو ترقی میں رکاوٹ بنے ہیں، ان سے بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ قائداعظمؒ کی زندگی قربانی اور عزم کی مثال ہے اور ان کے اصولوں پر عمل کرنا ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے 2025 کو پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان نے خود کو ایک مضبوط اور فاتح قوم کے طور پر منوایا ہے، عالمی جریدے بھی پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی شکست کو تسلیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے معیشت، سی پیک، نجکاری اور عسکری پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ گورنر سندھ کے مطابق پاکستان نے دو دہائی بعد نجکاری کے عمل کو شفاف بنایا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں دوٹوک موقف اختیار کیا اور انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ دے کر عالمی سطح پر اعتماد پیدا کیا ہے۔مزید کہا گیا کہ وفاق نے خالد مقبول اور ایم کیو ایم کے لیے 20 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، جس میں کامران ٹیسوری منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، معاشی ترقی اور بین الاقوامی مقام کو سراہا اور کہا کہ ملک اب خطے میں اہم اور طاقتور ملک بن چکا ہے۔