پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی

پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی

پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا، جو لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 9 فروری تک جاری رہے گی، جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔

 اس مہم کے دوران 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے، خطرہ برقرار رہے گا۔

چیف سیکرٹری کی ہدایات
ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کریں۔
سکولوں میں امتحانات کے باعث محکمہ تعلیم کے کم سے کم عملے کی خدمات لی جائیں۔
ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے مائیکرو پلانز کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ٹرانزٹ پوائنٹس پر ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
بریفنگ میں اہم نکات
اجلاس کے دوران سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے انسداد پولیو مہم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔یہ مہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے اور حکومت پنجاب اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔