پولیو کے خاتمے کے لیے رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے ملک بھر میں شروع کی جائے گی۔
یہ مہم 21 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس کے دوران تقریباً 4 کروڑ 55 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔شدید ترین موسمی حالات کے باوجود، ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام پاکستان، ضیاء الرحمان کے مطابق، اس سال سب سے زیادہ توجہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی پر دی جا رہی ہے تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔