واشنگٹن(آئی این پی) سوشل میڈیا کمپنی میٹا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ملین ڈالر دینے پرآمادہ ہوگئی۔میٹا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی ہے جس نے 2021 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل اکانٹ معطل کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا نے یہ اکانٹ ریپبلکنز کی جانب سے کیپیٹل پر حملے کے بعد معطل کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس مقدمے میں اب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ مقدمے پر سمجھوتے کیلئے میٹا امریکی صدر کو 25 ملین ڈالر دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔