پاکستان کا کرنٹ اکائو نٹ 100 ملین ڈالر سرپلس ریکارڈ

اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائو نٹ 29 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا:سٹیٹ بینک کی رپورٹ
 کراچی(آئی این پی) پاکستان کاکرنٹ اکائو نٹ خسارے سے سرپلس میں ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار  کے مطابق نومبر 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 10کروڑ ڈالر سرپلس رہا، اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکائو نٹ 29 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2025 میں کرنٹ اکائو نٹ خسارہ 291 ملین ڈالر تھا، نومبر 2024 میں کرنٹ اکائو نٹ 709 ملین ڈالر سر پلس تھا،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں کرنٹ اکائو نٹ خسارہ 812 ملین ڈالر رہا