بینک آف امریکہ تصفیے کیلئے 72.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر آمادہ

واشنگٹن(آئی این پی )بینک آف امریکا نے مبینہ جنسی اسمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق ایک اجتماعی مقدمے کے تصفیے کے لیے 72.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بینک آف امریکا نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ہم جیفری ایپسٹین کے جرائم میں معاونت کے الزامات کی تردید کرتے ہیں، تاہم یہ تصفیہ ہمیں اس معاملے میں آگے بڑھنے اور مدعیان کو مزید اطمینان فراہم کرنے کا موقع دے گا