میٹا کی جانب سے صارفین کو ریلز ویڈیوز پوسٹ کرنے پر زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ

 واشنگٹن (آئی این پی )میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کے بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر مجبور کرنے کے لیے نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا  ۔دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے کریٹیرز کو ماہانہ 10 سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جا رہا ہے۔  شرط یہ ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت کسی اور پلیٹ فارم سے قبل انسٹا گرام ریلز میں پوسٹ کریں۔میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔