کانگو کے علاقے گوما پر باغیوں کا قبضہ، درجنوں پاکستانی پھنس گئے

پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زندگیوں کو خطرات لاحق 
 گوما (آئی این پی )کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما میں حکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا جس میں 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ رہا ہے