گوماکی گلیوں سے 2000 لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،سینکڑوں خواتین زیادتی کے بعد قتل
گوما(آئی این پی )کانگو میں خون ریزی جاری رہی، سیز فائر نہ ہوسکا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماکی گلیوں سے 2000 لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، جیل نذر آتش کرنے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، سیکڑوں خواتین کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا۔قتل عام رکوانے کیلئے خواتین نے احتجاج کیا، جنوبی کانگو کی طرف مارچ کا اعلان بھی کر دیا، کانگو کی فوجی عدالت نے باغی رہنما نانگا کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔