کانگو میں حکومت مخالف باغیوں کا اہم شہر گوما پر قبضہ

گوما (آئی این پی )   افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا  جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے دس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں