گوما میں کشیدگی جاری، 73 افراد ہلاک، 80 زخمی

 روانڈا کے حمایت یافتہ باغی معدنی علاقے پر کنٹرول کی کوشش کر رہے ہیں:ترجمان کانگو حکومت
 گوما (آئی این پی )کانگو کے شہر گوما میں شدید کشیدگی جاری ہے جہاں باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی میں  73 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ روز میں مرنے والوں کی تعداد 773 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 880 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔کانگو حکومت کا کہنا ہے کہ روانڈا کے حمایت یافتہ باغی معدنی علاقے پر کنٹرول کی کوشش کر رہے ہیں۔