ایوان نمائندگان کے 306میں سے 215ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا
منیلا(آئی این پی )فلپائن کے ایوان نمائندگان نے نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر کرپشن کے الزامات کے بعد مواخذے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کے 306میں سے 215ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جو بل کی منظوری کے لیے درکار ایک تہائی حد سے کہیں زیادہ ہے۔سابق صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کی بیٹی، نائب صدر سارہ ڈوٹرٹے پر الزام ہے کہ انہوں نے عوامی فنڈز میں کروڑوں ڈالر کا غلط استعمال کیا، اور صدر فرڈینینڈ بونگ بونگ مارکوس جونیئر کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔انہوں نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی انتقام کا شکار ہیں۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں سارہ ڈوٹرٹے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اور نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے اور وہ فلپائن کی تاریخ کی پہلے نائب صدر ہوں گی، جن کا مواخذہ کیا جائے گا۔