سوشل میڈیا پر یہودی مخالف سرگرمیوں یا مواد کی موجودگی کو امیگریشن کے فوائد دینے یا مسترد کرنے میں استعمال کیا جائیگا
ٹیکساس(آئی این پی )امریکی حکومت نے غیر ملکیوں کی امیگریشن درخواستوں کے حوالے سے سخت پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سوشل میڈیا پر یہودی مخالف سرگرمیوں یا مواد کی موجودگی کو امیگریشن کے فوائد دینے یا مسترد کرنے میں ایک اہم عنصر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکیوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا کسی فرد نے یہودی مخالف دہشت گردی، متشدد نظریات یا دہشت گرد تنظیموں جیسے حماس، فلسطینی اسلامی جہاد، حزب اللہ یا انصار اللہ (حوثی ) کی حمایت یا تشہیر کی ہے یا نہیں۔یہ پالیسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت نافذ کی گئی ہے ۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات امریکا کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔