قرار داد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے پیش کی ،عالمی برادری نوٹس لے: متن
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کا اقدام، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظورکرلی،قرارداد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے پیش کی اور کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی ہے، یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر اسے معطل کیا گیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اقبال آفریدی نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا عالمی برداری نوٹس لے سندھ طاس معاہدہ یہ ہماری ریڈ لائن ہے بھارت اگر پانی روکے تو سمجھیں اعلان جنگ ہو گیا ہے