قومی اسمبلی :کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور

 اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا، قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا