بھارت میں لندن کا مشہور سرجن بن کر جعلی ڈاکٹر کے دل کے آپریشن، 7 مریض چل بسے

 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں لندن کا مشہور کارڈیالوجسٹ بن کر جعلی ڈاکٹر نے   دل کے 15 آپریشن کر ڈالے جس کے نتیجے میں سات مریضوں کی موت واقع ہو گئی ہے، تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے  این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے مشن ہسپتال میں دو مہینے کے دوران ہونے والی اموات کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن کے پاس شکایت درج کرائی گئی