بولنے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کسی کو بلیک میل کیا جائے یا کسی کو ہراساں کیا جائے
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے کہا ہے پیکا ایکٹ جھوٹے صحافیوں کے لئے ہے، یہ وہ صحافی ہیں جو موبائل فون اٹھا کر لوگوں کی ویڈیو بناتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بولنے کی آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو بلیک میل کیا جائے یا کسی کو ہراساں کیا جائے، یہ بل اصل اور پیشہ ور صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔