صحافیوں پر جھوٹے مقدمات،بد تمیزی قصور پولیس کا معمول بن چکا

 اے ایس پی یوٹی ، ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
 شکیل شریف کے خلاف  مقدمہ خارج کیا جائے:صدر پریس کلب قصور شریف سوھڈل
قصور (خصوصی رپورٹ)صحافیوں پر جھوٹے مقدمات اور بد تمیزی قصور پولیس کا معمول بن چکا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ھے اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے صحافیوں کے قلم سچ لکھنے سے باز نہیں آئیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور شریف سوھڈل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع قصور میں صحافیوں پر آئے دن تشدد اور انکو جھوٹے مقدمات کی بھینٹ چڑھانا معمول بن چکا جو انتہائی قابل افسوس ھے مقامی صحافیوں کا قصور بس اتنا ھے کہ وہ سچ اور حق بولنے اور لکھنے کی جرات کرتے ھیں انہوں نے شکیل شریف کے خلاف درج کو خارج کرنے اے ایس پی یوٹی سمیت زمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے ایس ایچ او مصطفیٰ آباد اور دیگر اہکاران کے خلاف مقامی صحافی پر تشدد کرنے اور حراساں کرنے پر تادیبی کاروائی اور اختیارات کے تجاوز پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا اور ضلع بھر کے صحافیوں کو متحد ھو کر اپنے صحافی بھائیوں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ھوئے متاثر ہ صحافیوں کی بھرپور حمایت کرنیاور ان کے کندھے سے کندھا ملا کر ظلم کے خلاف جہاد کا اعلان کیا انہوں نے ضلع بھر کے صحافیوں کو متحد رہنے اور اپنے صحافی بھائیوں کا ساتھ دینے کی یقین دھانی کروائی اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ھے