پشاور ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل

پشاور (آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل کردئیے۔ پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے خلاف دائر  درخواست پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ۔دورانِ سماعت عدالت نے صحافیوں کو دئیے جانے والے نوٹسز معطل کردئیے  اور نیشنل سائبر کرائم کے حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا