بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکرمیں ملک کا نقصان کیا جارہا ہے :فودا چودھری

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکر میں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں  اد چوہدری نے کہا کہ حکومت بانی پی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا چاہتی ہے لیکن وہ نہیں ہورہے، مارچ تک عالمی دبائو نہیں بنتا تو موجودہ سسٹم مزید تباہی کی طرف جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا، میڈیا اور عدلیہ کو قانون سازی کرکے مینج کرلیا گیا، مکمل کنٹرول کی کوشش کی گئی ہے جس پرمارچ تک دبا ئوآیا تو الگ بات ہے۔مارچ تک عالمی دبائو نہیں آیا تو پھر معاملات کو آگے بڑھایا جائیگا