26ویں ترمیم کے بعد مرضی کے ججو ںکولایا جارہا ہے: فواد چودھری

 ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں   پی ٹی آئی کوالائنس بنانا ہوگا، مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں 

بات سیدھی ہے اس حکومت سے کچھ لینا ہے تو سڑکوں پر پریشربڑھانا ہو گا:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چو دھری نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کیبعد مرضی کے ججزکولایا جارہا ہے،پندرہویں نمبرز والے جج کو نمبرون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسا عمل زیادتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کوالائنس بنانا ہوگا، مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔عون چودھری سے ملاقات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عون چودھری اور عاطف خان کی ملاقات سے  متعلق شیخ وقاص نے چھوٹی بات کی ہے، خود وہ کس کس سے نہیں ملتے، ان پر تو اس سے زیادہ سنگین الزامات ہیں، سیاست دانوں کے آپس میں تعلقات ہوتے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جنید اکبر ایک تگڑے سیاسی ورکر ہیں، بات سیدھی ہے اس حکومت سے کچھ لینا ہے تو سڑکوں پر پریشربڑھانا ہو گا۔