مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں:فواد چودھری

عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں  آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہی ہوں گے
 ممبران اسمبلی کا استعفی کل عمران خان نے دلوانا ہے آپ آج دلوا لیں کیا فرق پڑتا ہے:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے  مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزرا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9 مئی اور 20 جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، نہ ان کے پاس کوئی  انتخابی نشان  ہے نہ ان کا سٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے؟۔ یہ جو بھی عہدیدار ہیں ان کو آج فارغ کر دیں، ان کی جگہ عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں کہ آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہ ہوں گے، ممبران اسمبلی کا استعفی کل عمران خان نے دلوانا ہے آپ آج دلوا لیں کیا فرق پڑتا ہے