سعودی عرب پاکستانی ہنرمندوں کو اہمیت دیتا ہے:چودھری سالک

ہنرمندوں کی تعداد کو  بڑھانے کے لئے مختلف پہلوؤں پر عمل کیا جا رہا ہے : کانفرنس میں گفتگو

 اسلام آباد(آن لائن)سمندرپارپاکستانیز اور انسانی وساء کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی ورکرز اور ہنرمندوں کو اہمیت دیتا ہے‘ینرمندوں کی تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر عمل کیا جا رہا ہے ‘پاکستان ماہرین سے ملکر لیبر مارکیٹ کو منظم اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے سعودی عرب میں گلوبل لیبر کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں  پاکستان سمیت 45 ممالک سے افرادی قوت کے وزراء اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔اس موقع پر چودھری سالک نے کہا  سعودی عرب پاکستانی ورکرز اور ہنرمندوں کو اہمیت دیتا ہے ‘ینرمندوں کی تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر عمل کیا جا رہا ہے ‘پاکستان ماہرین سے ملکر لیبر مارکیٹ کو منظم اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔