حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دور پاکستان کے ثمرات پر موثر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دیتا ہے:صدر مملکت کی ازبک سفیرسے ملاقات میں گفتگو ‘ دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی
اسلام آباد(آئی این پی )صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے پاکستان، ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے اور حالیہ تاریخی اور نتیجہ خیز سرکاری دور پاکستان کے ثمرات پر موثر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دیتا ہے۔انہوں نے یہ بات جمہوریہ ازبکستان کے پاکستان میں سفیرعلیشر تختایوف سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے صدرِ پاکستان کو ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا خط بھی پیش کیا۔اپنے خط میں ازبک صدر نے دور پاکستان کے دوران غیرمعمولی مہمان نوازی اور پرتپاک استقبال پر صدر زرداری، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازے جانے اور اعزازی پروفیسرشپ و ڈاکٹریٹ عطا کئے جانے پر بھی دلی مسرت اور قدردانی کا اظہار کیا۔۔ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے صدر زرداری کو دور ازبکستان کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، جو اس سے قبل دونوں رہنماں کی بالمشافہ ملاقات کے دوران دی گئی تھی۔صدرِ پاکستان نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے متعلقہ پاکستانی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ازبک ہم منصبوں سے رابطہ کر کے رواں سال کے دوران اس دورے کو حتمی شکل دیں