بانی پی ٹی آئی کے دور میں مالٹا سے ملازمتوں کے مواقع آئے تھے مگر 400پاکستانی ہنرمند نہ جاسکے
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی اورسیز کمیٹی کو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور قطر سمیت کئی ممالک کے ساتھ پاکستانی ہنرمندوں کو بھجوانے کیلئے بات چیت کی گئی ہے‘ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رفیع اللہ خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری اورسیز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں بیرون ممالک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات او ر شکایات کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزارت کی جانب سے جو جواب دیا گیا ہے وہ کمیٹی کے ساتھ مذاق ہے جس پر سیکرٹری اوورسیز نے کہاکہ سفارت خانوں کے سپیشل آڈٹ کی ضرورت ہے