جب نقصان کا سامنا ہوتا ہے تو دماغ کے نیوران اپنے رویے کو بدل دیتے ہیں
انسان فیصلوں میں جلد بازی کے بجائے سوچ سمجھ کر خطرے کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے
لندن (آئی این پی) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی دماغ نقصان کے امکان پر فائدے کے مقابلے میں زیادہ سخت ردعمل ظاہر کرتا ہے۔مشہور طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دماغ کا ایک حصہ جسیامیگڈالا کہا جاتا ہے، وہ اس رویے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جب کسی شخص کو ممکنہ نقصان کا احساس ہوتا ہے تو امیگڈالا اس وقت انتہائی فعال ہو جاتا ہے اور فورا خطرے کا سگنل دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق جب نقصان کے امکان کا سامنا ہوتا ہے تو دماغ کے نیوران اپنے رویے کو بدل دیتے ہیں جس سے انسان زیادہ محتاط اور کم جذباتی ہو جاتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ایسی صورتحال میں انسان فیصلوں میں جلد بازی کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر خطرے کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق انسانی دماغ فائدے کے امکان پر کمزور ردعمل ظاہر کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ منافع بخش مواقع سے محروم ہوجاتے ہیں