پاکستان ماریشس کیساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آصف زرداری

 اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ ماریشس کے صدر دھرمبیر گوکھول، حکومت اور ماریشس کے  عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو باہمی اعتماد اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر تعمیری تعاون سے عبارت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بڑھتا ہوا رابطہ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کا مسلسل فروغ حوصلہ افزا ہے۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے کر دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر خواہ صلاحیت موجود ہے