کراچی (آئی این پی)کراچی میں امن مشقیں سات سے گیارہ فروری تک منعقدہ ہوگی، ایونٹ میں چھپن ممالک شرکت کریں گے۔کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ جس میں امن مشق اور مکالمے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کمانڈر کراچی کومکار وائس ایڈمرل محمد فیصل نے بریفنگ میں بتایا کہ 7سے 11 فروری تک ہونے والے ایونٹ میں چھپن ممالک اور نیول چیفس شرکت کریں گے ۔