9 ویں بین الاقوامی امن مشقیں 7سے 11فروری تک ہوں گی،60ممالک شرکت کریں گے

 اسلام آباد (آئی این پی )9ویں بین الاقوامی امن مشق 7سے 11فروری تک منعقد ہوں گی۔رئیر ایڈمرل کمانڈرپاکستان فلیٹ عبدالمنیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9ویں بین الاقوامی امن مشق میں اس بار 60ممالک شرکت کررہے ہیں۔ ممالک کے لحاظ سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گذشتہ امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے بتایا کہ مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120وفود شرکت کریں گے۔ امن مشق 2025میں 60ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔