مختلف جرائم کے 11769 مقدمات، چالان ، 1285 کو جیل بھیجوایا
لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی وہیکل سٹاف لاہور نے سال 2024 کے گیارہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ترجمان پولیس کے مطابق اے وی ایل ایس نے گزشتہ 11ماہ میں وہیکل سنیچنگ، وہیکل چوری سمیت مختلف جرائم کے 11769 مقدمات چالان کرکے 1285ملزمان کو جیل بھیجوایا97 خطرناک گینگز کے211 ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اے وی ایل ایس نے گزشتہ 11 ماہ میں 409 کاریں 10655 موٹرسائیکلز اور 560 دیگر وہیکلز برآمد کیں اینٹی وہیکل سٹاف نے رواں سال 2024 کے 11 ماہ میں 02 ارب 16کروڑ 13لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی 67اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری ملزمان سمیت1635 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کییگئے 18 ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں درجنوں پسٹلز ،سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں 2 مقدمات میں ملزمان سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیجوایا،ڈی آئی جی او سی یوعمران کشور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری ہیں