لاہور(آ ئی این پی )نادارا کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس منظوری کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد قومی شناختی کارڈ کا اجرا کیا جا سکے گا۔ جاری بیان کے کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں اس نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا ممکن ہو سکے گا۔مزید برآں رہائشی اور غیر رہائشی بالغ شہری جنہیں وفاقی یا صوبائی حکام نے "خصوصی افراد" کے طور پر تسلیم کیا ہوا ہے،وہ وہیل چیئر لوگو والے قومی شناختی کارڈز کے بھی اہل ہوں گے۔نادرا ان خصوصی این آئی سی کے اجرا کا انتظام کرے گا