شناختی کارڈ کی میعاد 2018میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31جولائی کو بند کردی جائے گی ،نادرا
اسلام آباد (آئی این پی ) نادرا کاکہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے شناختی کارڈ کی معیاد 2017تک ختم ہوچکی ہے ان کی موبائل سم 30جون کو بند کردی جائے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نادرا نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2017میں ختم ہوچکی ہے تو آپ کی سم 30جون کو بند کردی جائے گی۔نادرا کا کہنا ہے کہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لاکر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں۔اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018میں ختم ہوئی ہے تو اس کی بھی فوری تجدید کروائیں۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد 2018میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31جولائی کو بند کردی جائے گی۔