ہالی وڈ اسٹار میل گبسن اور روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کر دی

ہالی وڈ اسٹار میل گبسن اور روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کر دی

ہالی وڈ کے  اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل خاموشی سے الگ ہو چکے تھے۔دونوں کا 8 سالہ بیٹا بھی ہے جس کی پرورش وہ مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔ سابق جوڑے نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ زندگی میں یہ باب ختم کرنا افسوسناک ہے، لیکن قدرت نے انہیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے لیے بہترین والدین بننے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ میل گبسن نے پہلے رابن ڈینس مور سے شادی کی تھی، لیکن یہ شادی 26 سال کے بعد 2006 میں ختم ہو گئی تھی۔ میل گبسن اور روزالینڈ راس کی علیحدگی ہالی وڈ میں خبروں کی اہم وجہ بنی ہے، خاص طور پر ان کے بیٹے کی مشترکہ پرورش پر میڈیا کی توجہ رہی۔