ہالی ووڈ کے معروف اداکار جِم کیری نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ من آہ سے لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب کے دوران شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے تعلقات کی خبریں کم از کم 2022 سے سامنے آ رہی تھیں۔ رواں سال فروری میں دونوں نے پیرس میں منعقدہ سیزر ایوارڈز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی تھی۔اسی تقریب میں جِم کیری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اپنی تقریر کے دوران اداکار نے من آہ کو اپنی ’’خاص ساتھی‘‘ قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ جِم کیری اس سے قبل دو مرتبہ شادی کرچکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی جین ایرن کیری بھی ہیں۔