وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس فاؤنڈیشن دورہ، اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس فاؤنڈیشن دورہ، اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر علی ناصر رضوی نے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اعلانات کیے:نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اے ایس پیز کو ہر سال آسان اور کم اقساط پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔پاکستان بھر سے ہر سال 10 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو سکالرشپ پر پولیس سے متعلق کورسز کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔15 کانسٹیبلز کے بچے جو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلہ حاصل کریں گے، اُن کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔
ہر سال 5 ایس پی/ایس ایس پی رینک کے افسران کو اے آئی میں ڈگری کے لیے سکالرشپ پر بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے وسائل میں مزید اضافے کے لیے جامع پلان طلب کیا اور ادارے کو خسارے سے نکال کر سرپلس میں لانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک انتہائی فعال اور متحرک ادارہ بنانا ہے۔اجلاس میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔