وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دورہ قطر کے لیے دوحہ پہنچیں گے، جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششیں، اور خطے میں امن کے قیام سے متعلق اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔