پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار 1,75,029 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس طرح مارکیٹ نے گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ریکارڈ قائم کیا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1,74,472 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول، ملکی معیشت میں استحکام اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امکانات نے انڈیکس کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ میں مسلسل تیزی کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ہنڈرڈ انڈیکس مزید بلند سطحوں کو چھو سکتا ہے۔