پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 916 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 2 ہزار 273 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض معاہدے، سعودی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، اور دیگر مالیاتی اقدامات نے مارکیٹ کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی کوششیں بھی مثبت اثر ڈال رہی ہیں