لاہور ( خصوصی رپورٹ)محکمہ لائیو اسٹاک نے لمپی سکن بیماری کی ویکسین تیار کرلی،مقامی تیار کردہ ویکسین کی در آمد شدہ ویکسین سے دس گنا کم قیمت ہے۔بتایا گیا ہے کہ سائنسندانوں نے ڈیڑھ سال میں لمپی سکن ویکسین تیار کی ہے،مقامی ویکسین کا معیار عالمی سطح کی ویکسین کے برابر ہے،مقامیں سطح پر تیار کردہ ویکسین سے لمپی سکن بیماری پر قابو پا لیا گیا۔لمپی سکن ویکسین وٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں تیار کی گئی ،ریسرچ ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین نے کی۔