پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ۔محکمہ لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے بچائوکیلئے مویشی منڈیوں اور دیگر مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ لائیو اسٹاک نے جانور خریدتے، منتقل کے دوران اور ذبح کرتے وقت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے