80ہزار کسانوں کو 11ارب کے قرضے دینے کافیصلہ ،رواں سال 20ہزار کاشتکارمستفید ہونگے
لاہور (کرائم رپورٹر )80ہزار چھوٹے کسانوں کی سنی گئی، لائیو سٹاک ای کریڈٹ سکیم تیار ،10ارب 80کروڑ سفر مارک اپ کے ساتھ قرضہ فراہم کیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی سمری کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوا دی گئی۔مذید تفصیلات کے مطابق 80ہزار چھوٹے کسانوں کی سنی گئی چھوٹے فارمرز کو مویشیوں کی خرید کے لئے دو سال کے لئے قرضہ فراہم کیا جائے گا ،سمری پنجاب کے 80ہزار کسانوں کو قرضہ سہولت دی جائے گی۔سمری کے مطابق 2025میں 20ہزار اور 2026میں 60ہزار کسانوں کوقرضہ کی فراہمی کی جائے گی۔10ارب 80کروڑ قرضہ مد میں مختص کئے گئے ہیں ،چھوٹے کسان کو 1لاکھ 35ہزار سے 2لاکھ 70ہزار تک قرضہ دیا جائے گا۔27ہزار فی جانور کے حساب سے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔قرضہ بینک آف پنجاب فراہم کرے گا۔قرضہ کے لئے کسان کا پنجاب کا رہائشی ہونا لازم قرار،کسان کے پاس شناختی کارڈ اور موبائل سم ہونا لازم ہے،سکیم کے تحت فی فارمر ایک ہزار روپے دیکر درخواست موصول کرے گا ،فارمرزپہلے قرضہ واپس کر کے اگلے قرضہ کے لئے اہل ہو گا،قرضہ زیرو مارک اپ پر فراہم کیا جائے گا۔زیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سے چار لاکھ جانوروں کا چارہ سمیت دیگر اشیا خریدی جا سکیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری کے لئے کیبنٹ کمیٹی کو سمری بھجوا دی ہے۔