سیلاب متاثرہ علاقوں میں لمپی اسکِن کا حملہ

 پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی بیماری لمپی اسکِن کے شدیدحملے میں درجنوں جانور متاثر ہوئے جس سے کسان طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔کسان رہنما ہمایوں سرور بودلہ نے کہا ہے کہ سرکاری ویٹرنری ڈاکٹرز کی جانب سے تاحال ویکسینیشن نہیں کی جا رہی جبکہ پرائیویٹ ڈاکٹرز ہزاروں روپے فیس وصول کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کے کسان بارہا شکایات درج کرا چکے ہیں مگر ضلعی لائیو اسٹاک محکمے کی جانب سے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ہمایوں سرور بودلہ نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو متاثرہ کسان اپنے مویشیوں سمیت شہر کی سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ لمپی اسکِن کے پھیلا ئو پر فوری قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم شروع کی جائے۔