پٹرول پمپ اور 3دکانیں فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے پرسربمہر

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیم کے شہر میں مختلف مقامات کامعائنہ، فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے پرایک پٹرول پمپ اور 3 ایل پی جی فلنگ شاپس سربمہرکردی گئیں۔ مشینیں اور سامان تحویل میں لے لیاگیا۔