دکانوں میں موجود دستاویزات،نقدی اور لیپ ٹاپ، کلھاتوں کا ریکارڈ جل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ سبزی منڈی فروٹ کمیشن ایجنٹ کی دکانوں میں آتشزدگی ہوگئی ریسکیو ذرائع کے مطابق بادامی باغ سبزی منڈی فروٹ کمیشن ایجنٹ کی دکانوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیااطلاع ملنے پر ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابوپالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے،تین دکانوں میں آگ لگنے کے باعث دفترکا سامان جل کر خاکستر ہوگیاآگ لگنے سے دکانوں میں موجود دستاویزات،نقدی اور لیپ ٹاپ جل گیا دکان مالکان کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 10کروڑ روپے کے کھاتوں کا ریکارڈنذرآتش ہوا