سرکاری ملازمین تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کیلئے احتجاج کرتے رہے
اشیا کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلز نے سفید پوش طبقہ کو دن میں تارے دکھا دیئے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سال 2025آج رخصت ہوجائیگا ، عوام مہنگائی کی دہائی دیتے رہ گئے مگرانکی آواز حکمرانوں کی کانوں کوسنائی تک نہ دی،گزرے سال کی یادیں یاد رہ جائیں گی، ہم نے کیاکھویا کیا پایا،کیاکل صرف سال اورتاریخ بدلے گی یا ہم بھی بدلیں گے ؟سیاسی سطح پرعدم برداشت کے رویئے بڑھ گئے، رخصت ہونے والیسال میں مہنگائی کا ہوشربا طوفان نہ تھم سکا،سرکاری ملازمین مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کے مطالبے سمیت احتجاج ہی کرتے رہے، نجی دفاتر میں تو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ایک خواب بن کر رہ گیا ،مہنگائی کی شرح میں سو فیصد سے بھی زائدا ضافے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، جس کے باعث ملازمین شدید ذہنی اذیت سے دوچارہیں اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید دباؤ کا شکار ہے، اب تو تنخواہ دار طبقے کیلئے دال سبزی کیساتھ پورا ماہ گزارنا بھی خواب بن گیا ہے ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلز نے تنخواہ دارمتوسط طبقے سے لے کرسفید پوش طبقہ کو بھی دن میں تارے دکھا دیئے، محدود ذرائع آمدن میں اب سفیدپوش طبقہ کیلئے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں، مہنگائی کاشکار عوام سال بھر ریلیف کے منتظررہے۔