عمران خان جیل سے رہا ہوجائیں گے، سیاست میں کردار ختم ہوجائیگا: سعید غنی

 تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے ثابت کیا یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں
   پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا،ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم ہوجائیگا،صوبائی وزیرسندھ
کراچی (آئی این پی ) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی2025میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔ایک انٹرویو میں سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے سیاسی و معاشی عدم استحکام پر سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔