ملتان سلطانز کی شکستوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے 168   کاہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ملتان سلطانز کی شکستوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کر لی۔ ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے اس اہم میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیتا۔ اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوسری فتح حاصل کرنے کیلئے کوشاں سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی، ملتان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری اسکور کر کے نمایاں رہے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ یوں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ ایونٹ میں اسلام  آباد یونائیٹڈ نے 5 میچ کھیلے اور پانچوں میں کامیابی حاصل کر کے ٹیبل پوائنٹس پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے 5 میچز کھیل کر صرف ایک میں فتح سمیٹی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز کے2 پوائنٹس ہیں۔